Friday, April 26, 2024

ڈبلیو ایچ او غیر محفوظ ویکسین کی توثیق نہیں کرے گی، ٹیڈروس ادھنم

ڈبلیو ایچ او غیر محفوظ ویکسین کی توثیق نہیں کرے گی، ٹیڈروس ادھنم
September 6, 2020
جنیوا (92 نیوز) ڈبلیو ایچ او سربراہ ٹیڈروس ادھنم کا کہنا ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کورونا کی کسی ایسی ویکسین کی توثیق نہیں کرے گی جو مؤثر اور محفوظ نہ ہو۔ ٹیڈروس ادھنم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ویکسینز صدیوں سے استعمال ہو رہی ہیں، چیچک کا خاتمہ ہوا، اب پولیو کا خاتمہ قریب ہے، اسی طرح ایبولا کی ویکسین کانگو میں وبا کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی۔ ٹیڈروس نے کہا کہ لوگوں کو اینٹی ویکسین موومنٹ کے محرکین کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے، ویکسین نیشنلزم کورونا وائرس کو قابو پانے کے عمل کو سست کر دے گا، اب 170 ممالک عالمی سطح پر ویکسین کی ترسیل کے حق میں اکٹھے ہوچکے ہیں۔