Saturday, May 18, 2024

ڈبلن ٹیسٹ، پاکستان نے آئرلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

ڈبلن ٹیسٹ، پاکستان نے آئرلینڈ  کو 5وکٹوں سے شکست دے دی
May 15, 2018
ڈبلن ( 92 نیوز) ڈبلن کے تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے آئر لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔آئرش ٹیم کی جانب سے 160 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 5 وکٹوں پر پورا کر لیا، امام الحق اور بابر اعظم نے شاندار نصف سینچریاں اسکور کیں ۔ ڈیبیو ٹیسٹ میں آئر لینڈکاجیت کا خواب پورا نہ ہوا  ،  بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے  آئرش ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی  ۔قومی  ٹیم کا ٹاپ آرڈر  دوسری اننگز میں ناکام رہا اور صرف  14رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستانی  بلے بازوں نے 160رنز کے آسان ہدف کو مشکل بنا دیا ، تین وکٹیں جلد گرنے پر بابراعظم اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 126رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں  راہ ہموار کردی  ۔ بابر اعظم 59رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ،اسٹار بلے باز امام الحق74رنز بناکرٹاپ اسکور رہے ۔محمد عباس نے میچ میں 9وکٹیں حاصل کیں ، گرین کیپس نے 160رنز کا مجموعہ پانچ وکٹوں پر حاصل کیا ۔قومی ٹیم نے ٹیسٹ سریز  ایک صفر سے  اپنے نام کر لی ۔