Thursday, May 2, 2024

ڈبلن میں تاریخی ٹیسٹ میچ جاری ، آئر لینڈ ٹیم اور امام الحق کو ٹیسٹ کیپ مل گئی

ڈبلن میں تاریخی ٹیسٹ میچ جاری ، آئر لینڈ ٹیم اور امام الحق کو ٹیسٹ کیپ مل گئی
May 12, 2018
ڈبلن ( 92 نیوز ) ڈبلن میں تاریخی ٹیسٹ  میچ جاری ہے ، آئر لینڈ کیخلاف شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ اوپنرز دغا دے گئے ۔ آئر لینڈ کی جانب سے میچ کے خوبصورت آغاز پر امام الحق 7 جب کہ اظہر علی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ قبل ازیں فہیم اشرف،امام الحق اور آئرش ٹیم کو ٹیسٹ کیپ پہنائی گئی ۔ آئرلینڈ اپنی تاریخ کا پہلا میچ کھیل رہی ہے جبکہ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر رہا ، پہلے روز ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی ۔