Sunday, September 8, 2024

ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس ، ملزمان کیخلاف شواہد اکٹھے کرنے کی درخواست خارج

ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس ، ملزمان کیخلاف شواہد اکٹھے کرنے کی درخواست خارج
November 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کیخلاف لندن سے  شواہد اکٹھے کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست خارج کر دی۔ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ گزشتہ سماعت پر دائر ہونے والی ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزمان کیخلاف لندن سے  شواہد اکٹھے کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ لندن سے شواہد حاصل کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا جائے جبکہ ملزمان کے وکلاء نے درخواست کی مخالفت کی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔