Friday, March 29, 2024

ڈاکٹروں کا نواز شریف کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ ، چندروز میں امریکا روانگی متوقع

ڈاکٹروں کا نواز شریف کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ ، چندروز میں امریکا روانگی متوقع
May 27, 2016
لندن(92نیوز)ڈاکٹروں نے وزیراعظم نوازشریف کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے  وزیراعظم نوازشریف آئندہ چند روز میں امریکا روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق لندن کے ایک ہسپتال میں وزیر اعظم میاں نواز کے تمام طبی ٹیسٹ مکمل کرلئے گئےہیں ۔ ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو اوپن ہارٹ سرجری کرانے کا مشورہ دے دیا ہے جبکہ وزیر اعظم آئندہ چند روز میں امریکا روانہ ہوجائیں گے ۔ آپریشن کے متعلق  وزیراعظم اپنی فیملی اور قریبی ساتھیوں سےمشاورت کررہے ہیں ،وزیراعظم کی غیر موجودگی میں ملکی معاملات چلانے کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا امکان ہے۔