Thursday, March 28, 2024

ڈاکٹروں کا بلاگر خاتون سینتھیارچی کو علاج کیلئے مزید اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

ڈاکٹروں کا بلاگر خاتون سینتھیارچی کو علاج کیلئے مزید اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ
August 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نژاد سینتھیارچی پر غنودگی کے اثرات بدستور برقرار ہیں۔ ڈاکٹروں نے بلاگر خاتون کو علاج کیلئے مزید اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد پولی کلینک میں زیر علاج امریکی نژاد بلاگر سنتیا ڈی رچی کا علاج جاری ہے ۔ سنتھیا رچی کی صحت کی مجموعی صورتحال بہتر ہے۔

ذرائع پولی کلینگ کے مطابق ڈاکٹرز نے سنتھیا رچی کو اسپتال میں مزید زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈاکٹرز نے سنتھیا رچی کو اینٹی بائیوٹک انجکشنز تجویز کیئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کو میڈیکل آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔ ٹوکسیکالوجی کیلئے سنتھیا رچی کے سیمپلز لاہور بھجوا دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ آنے میں چند دن لگیں گے ۔ ٹوکسیکالوجی کے ذریعے جسم میں زہر کی تصدیق کی جاتی ہے۔

کچھ روز قبل پولیس کو دیئے گئے بیان میں سنتھیا رچی نے بتایا کہ زہر دینے والے کچھ بھارتی لوگ تھے۔ پولیس نے ابتدائی بیان کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم تاحال مقدمہ درج نہِیں کیا گیا ۔ سنتھیا رچی اسلاآباد میں اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں تھیں۔