Friday, March 29, 2024

ڈاکٹرفاروق ستار نے سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا

ڈاکٹرفاروق ستار نے سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا
August 31, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نےسکیورٹی  فراہم کرنے کے حوالے سے اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا۔ کہتےہیں کہ ان کے  گھر اور عارضی دفاتر پرسکیورٹی  فراہم کی جائے۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماڈاکٹر فاروق ستار نے  سیکورٹی  فراہم کرنے کے حوالے سے  اپنے گھر سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے وڈیو بیان میں انہوں نے اپنے گھر  اور عارضی دفاتر پر سیکورٹی  فراہم  کرنے کی اپیل کی  ہے ۔۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ  ہم یہاں عارضی مرکز قائم کر کے کام کر رہے ہیں جہاں  کوئی  سیکیورٹی نہیں۔ پولیس کے ساتھ ہمارے کچھ سربراہوں کو رینجرز  کی سیکورٹی بھی دی جائے ۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم یہاں عارضی مرکز قائم کر کے کام کر رہے ہیں ، نائن زیرو پر بڑے پیمانے پر کام کر رہے تھے ، اسی لیے وہاں سیکورٹی سخت دی مگر یہاں عارضی مرکز پر کوئی سیکورٹی موجود نہیں ۔ کم از کم نائن زیرو سے آدھی سیکورٹی  ہمارے عارضی  مرکز پر دی جائے ۔