Tuesday, April 23, 2024

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس، گرفتار ملزمان کیخلاف لندن سے شواہد اکٹھے کرنے کافیصلہ

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس، گرفتار ملزمان کیخلاف لندن سے شواہد اکٹھے کرنے کافیصلہ
November 27, 2018
کراچی ( 92 نیوز)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم ترین پیش رفت  ہوئ ہے ، ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کیخلاف لندن سے  شواہد اکٹھے کرنے کا فیصلہ  کر لیا ہے۔ عدالت نے درخواست مقرر کرتے ہوئے ملزمان کے وکلاء کو نوٹس جاری کردیے  ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ، ایف آئی اے نے لندن سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ کی درخواست میں لندن سے شواہد حاصل کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست 30 نومبر کو دلائل کے لیے مقرر کرتے ہوئے ملزمان کے وکلاء کو نوٹس جاری کردیئے ۔