Thursday, April 25, 2024

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سازش میں چار اہم شخصیات ملوث تھیں  : گرفتار ملزموں کا انکشاف

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سازش میں چار اہم شخصیات ملوث تھیں  : گرفتار ملزموں کا انکشاف
December 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزموں نے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ کی تفتیشی ٹیم کے سامنے اہم رازاگل دیئے عمران فاروق کو ایم کیوایم  کی قیادت راستے کا پتھر سمجھتی  تھی قتل کی سازش میں  چار اہم شخصیا ت ملوث تھیں۔ نائنٹٰی ٹو نیوز کو گرفتار ملزم معظم علی ، خالد شمیم اور محسن علی سید کا  ایف آئی اے کاونٹر ٹیررزم ونگ کی تفتیشی ٹیم کے سامنے اعتراف جرم اور بیانات  کی موصول ہونے والی  تفصیل کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق کولندن اور پاکستان میں ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کے کہنے پر قتل کیا گیا ملزموں نے مزید انکشاف کیا  ہے کہ عمران فاروق کو قتل کرنے کی اصل وجہ ان کی لندن اور پاکستان میں ایم کیو ایم  کے کارکنوں میں بڑھتی مقبولیت تھی جسے قیادت اپنے لئے ایک بڑا خطرہ سمجھتی تھی۔ ملزموں نے مزید انکشاف کیا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل سازش کے پیچھے  ایم کیو ایم کی قیادت سے تعلق رکھنے والی چار اہم شخصیات بھی شامل تھیں جنہوں نے مالی وسائل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی ۔ کاونٹر ٹیررزم ونگ کےتفتیشی  ذرائع نے ان شخصیات کے نام تو ابھی ظاہر نہیں کئے  ان  کی گرفتاری کے لئے جلد  وارنٹ گرفتاری حاصل کئے جائیں گے۔ دوسری جانب تفتیشی ٹیم نے تینوں ملزموں کا قلمبند کیا گیا ابتادئی بیان اور انکشاف کو باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بھی بنا لیا ہے ایف آئی اے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزموں کا اعترافی بیان، انکشافات اور ملنے والے شواہد قتل کیس کے ٹرائل کے لئے انتہائی اہم ثابت ہوں گے۔