Saturday, May 18, 2024

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس ، ایف آئی اے سے شواہد سے متعلق تحریری بیان طلب

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس ، ایف آئی اے سے شواہد سے متعلق تحریری بیان طلب
March 22, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے سے شواہد سے متعلق تحریری بیان طلب کرلیا۔

 انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد ميں عمران فاروق قتل کيس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ برطانیہ سے شواہد حاصل کرنے کی بیس مارچ کی مہلت ختم ہونے کے باوجود کسی قسم کے شواہد موصول نہ ہوئے۔

 عدالت نےمقدمے کی شہادتیں مکمل ہونے کا تحریری بیان دینےکا حکم جاری کيا تو ايف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کيا کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کے شواہد مکمل ہونے کا تحریری بیان دیں گے۔ اس کے بعد کيس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔