Friday, March 29, 2024

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کا مقدمہ پاکستان میں درج کیا  جائے گا : چودھری نثار

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کا مقدمہ پاکستان میں درج کیا  جائے گا : چودھری نثار
December 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پا نچ سال قبل برطانیہ میں قتل ہونے  والے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ اب پاکستان میں بھی درج کیا جائے گا ،،وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں کا ریمانڈ ختم ہونے والا ہے اسلئے حکومت کے پاس کوئی حل یا چارہ نہیں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ حکومت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا دوسرا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیر داخلہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار تینوں ملزموں کا ریمانڈ ختم ہو رہا تھا برطانیہ سے ملزموں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گا اور ملک کے کونے کونے میں آپریشن ہوگا۔ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مئیر شپ کے لئے کسی سیاسی جماعت کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں  نے غیر ملکی  این جی اوز کی رجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان بھی کیا چودھری نثار نے بتایا کہ جنوری میں یورپی یونین ممالک سے بے دخل پاکستانیوں کے معاہدے پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔