Tuesday, April 23, 2024

ڈاکٹرعافیہ صدیقی سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلئے آمادہ ہو گئیں ، شاہ محمود قریشی

ڈاکٹرعافیہ صدیقی سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلئے آمادہ ہو گئیں ، شاہ محمود قریشی
May 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ڈاکٹرعافیہ صدیقی اپنی سزا کےخلاف اپیل دائر کرنے کےلیے آمادہ ہوگئیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا تحریری جواب سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آیا۔ جواب میں بتایا گیا ہے کہ امریکی عدالتی نظام کے مطابق عافیہ صدیقی ہی اپیل کا فیصلہ کرسکتی ہیں۔ فوجداری سزائوں کے بین الامریکہ کنونشن 1993 کے تحت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کےلئے امریکہ سے درخواست کی ہے۔ کیس سے متعلق مکمل باخبر ہیں۔ ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل مسلسل ڈاکٹرعافیہ کا دورہ کرتے ہیں۔