Monday, September 16, 2024

ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کردی گئی

ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کردی گئی
April 25, 2017
کراچی (92نیوز)احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کیخلاف سترہ ارب روپے کرپشن کی کیس کی  سماعت پانچ مئی تک ملتوی کردی۔۔پیشی کے موقع پرپیپلزپارٹی رہنما مخالفین پرگرجے ، شاعرانہ انداز بھی اپنایا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے احتساب عدالت میں آمد کے موقع پر شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ عمر دراز سے مانگ کر لائے تھےچار دن، دو آرزو میں کٹ گئے اور دو انتظار میں کٹ گئے۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک میں فٹنگ چل رہی  انہیں بھی فٹ کردیا گیا، کرپٹ کہنے پرکپتان کو کراکرا جواب دیا، کہتے ہیں کھلاڑی پہلے ایکشن کرتا ہے پھر سوچتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے عابد شیر کو بھی تنقید کانشانہ بنایا اورکہا کہ  عابد شیر سامنے آئیں ڈیل کا بتاؤں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  مالش کرواکر کورٹ آتا ہوں کیونکہ طبیعت ناساز ہے ۔