Friday, March 29, 2024

ڈاکٹرعاصم کی جم خانہ میں بغیر سہارے واک کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ڈاکٹرعاصم کی جم خانہ میں بغیر سہارے واک کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
November 15, 2018
کراچی (92 نیوز) چار سو باسٹھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر عاصم کی جم خانہ میں بغیر سہارے واک کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ڈاکٹرعاصم کے دو روپ سامنے آگئے۔ عدالت آتے ہیں تو بیماربیمار دیکھائی دیتے ہیں۔ چھڑی کے سہارے سے چلتے ہیں لیکن جیم خانہ میں بلکل فریش نظر آئے اور بغیر چھڑی کے تیز تیز واک  بھی کرتے رہے۔ لیکن جب چارسوباسٹھ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں عدالت آتے ہیں تو چلنے کے لئے سہارے کی ضرورت پڑتی ہے۔ چھڑی کے سہارے سے آہستہ آہستہ چلتے ہیں۔ چہرے پر بیماری کے بھی آثار نظر آتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کی واک کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ ان کی بیماری سے متعلق بھی سوال اٹھتا ہے۔