Sunday, September 8, 2024

ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکاحالیہ بیان انہیں نوازشریف کی سازش لگتاہے

ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ امریکی صدرکاحالیہ بیان انہیں نوازشریف کی سازش لگتاہے
August 26, 2017

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرڈاکٹرعاصم کہتے ہیں امریکی صدرکاحالیہ بیان انہیں نوازشریف کی سازش لگتاہے چاربرس سے وزیرخارجہ کی عدم  تقرری پاکستان کی ناکامی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدرڈاکٹرعاصم کہتے ہیں وفاقی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراوکافیصلہ کرلیاہے مگروہ ملکی مفادکے لیے پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔  

ایم کیوایم پاکستان کی آل پارٹیزکانفرنس میں عدم شرکت پران کاکہناتھا کہ ان کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے کوشش ہےکہ یہ برقراررہے۔  

نیب کورٹ میں پیشی پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم کاکہناتھاکہ نیب کیسوں میں انہیں بے گناہ پھنسایاگیاہے مگرانہیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔