Thursday, April 25, 2024

ڈاکٹرعاصم بے گناہ ہیں‘ جلد باعزت بری ہو جائیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

ڈاکٹرعاصم بے گناہ ہیں‘ جلد باعزت بری ہو جائیں گے: وزیراعلیٰ سندھ
November 2, 2016
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے صوبے میں قومی ایکشن پلان کے تمام بیس نکات پرعمل ہوگا۔ دہشت گردوں کا قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے مل کر مقابلہ کریں گے۔ ڈاکٹرعاصم بے گناہ ہیں، جلد باعزت بری ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے پاس مکمل وسائل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا الیکشن پہلے ہوں یا وقت پرہم ہر صورتحال کے لیے تیار ہیں۔ میں ہر صورتحال کا جوابدہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات میں ترمیم درکار ہوئی تو کرینگے۔ قانون کے مطابق برتاو کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نیب کا پلی بارگین قانون اب بھی ہے۔ اگر قانون غلط تھا تو سب پر ریفرنسز فائل کئے جائیں۔ ایک ہی جرم کی دو سزائیں کیسے؟ انھوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عاصم سے ملنے گئے تھے۔ انہیں عدلیہ پر بھروسہ ہے۔ ڈاکٹر عاصم دوسرے مقدمات میں بھی باعزت بری ہوجائینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڈانی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔