Thursday, April 25, 2024

ڈاکٹرطاہرالقادری وطن واپسی کےلئےلندن سےروانہ

ڈاکٹرطاہرالقادری وطن واپسی کےلئےلندن سےروانہ
June 28, 2015
لندن(92نیوز)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری وطن واپسی کے لیےلندن سے روانہ ہو گئے،لاہورایئرپورٹ پرکارکن شانداراستقبال کرینگے،تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق طاہرالقادری بغرض علاج بیرون ملک مقیم تھے،جواب لندن سے براستہ دبئی لاہورکےلیےعازم سفرہیں لندن ایئرپورٹ پرمیڈیاسےبات کرتےہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہناتھاکہ وہ قاتلوں کی جےآئی ٹی کومستردکریں گے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کی لاہورآمد پراستقبال اورسکیورٹی کےانتظامات مکمل کرلیےگئےہیں ،علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی سکیورٹی ان کےذاتی گارڈزکرینگے۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکڑی خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے ان کا اپنا ایک نظام ہےاگرحکومت ان کوسیکیورٹی مہیاکرتی ہےتووہ کوئی احسان نہیں کر رہی یہ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کاطیارہ صبح سات بج کربیس منٹ پرلاہورائیرپورٹ پرلینڈکرےگاجہاں سے بذریعہ قافلہ وہ بھٹہ چوک،غازی چوک اورجنرل ہسپتال سےہوتےہوئےمنہاج القرآن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے۔ ماڈل ٹاؤن پہنچ کرڈاکٹرطاہرالقادری پریس کانفرنس میں اپنےآئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کرینگے۔