Friday, April 26, 2024

ڈاکٹرز کیخلاف وکلاء کی ہڑتال جاری ، سائلین خوار

ڈاکٹرز کیخلاف وکلاء کی ہڑتال جاری ، سائلین خوار
December 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ڈاکٹرز اور وکلاء کے تنازع میں سائلین خوار ہونے لگے ، انصاف کے حصول کے لیے عدالت آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وکلا نے سیشن کورٹ لاہور کی تالہ بندی کردی ، وکلا کی جانب سے کسی بھی سائل کو اندر نہیں آنے دیا جا رہا ، چند روز قبل   پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وکلا نے   ہڑتال کررکھی ہے۔ دوسری جانب لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلا آئی جی آفس کے باہر پہنچ گئے، وکلا کی ڈاکٹروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔