Friday, March 29, 2024

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک اور خاتون جاں بحق

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک اور خاتون جاں بحق
May 22, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک اور حوا کی بیٹی جان سے گئی، واقعہ نارتھ ناظم آبادبلاک این میں نجی کلینک میں  پیش آیا۔ خاتون دوران آپریشن  ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے سے جاں بحق ہوئی ، جس کی شناخت رابعہ کےنام سے ہوئی،لاش  کو پوسٹ مارٹم کیلئےجناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خاتون کے چچا  کا کہنا ہے کہ رابعہ کا پیر کےروزنجی کلینک میں آپریشن ہواتھا، جبکہ اطلاع دیئےبغیربھتیجی کودوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جاں خاتون کے لواحقین نے  حکمرانوں سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے  ۔