Sunday, September 8, 2024

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 3 سالہ بچی کی زندگی کی بازی ہار گئی

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 3 سالہ بچی کی زندگی کی بازی ہار گئی
July 17, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے قطراسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے3 سالہ بچی زندگی کی بازی ہار گئی،لواحقین نےتحقیقات اور ڈاکٹرز کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے اورنگی کی رہائشی تین سالہ بچی مدیحہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب موٹرسائیکل سے گرکر زخمی ہوئی تو والدین نےبچی کو فوری طور پر قطر اسپتال پہنچادیا لیکن ڈاکٹرز نےبچی کو طبی امداد فراہم نہیں کی اور عباسی شہید اسپتال لے جانےکا مشورہ دیا۔ بچی کےنانا محمد اسلم کےمطابق بچی کےسر میں شدید چوٹیں آئی تھیں، بچی کو عباسی شہید منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑگئی،اگر قطراسپتال میں طبی امداد مل جاتی تو مدیحہ کی زندگی بچ جاتی۔ بچی کے لواحقین نےوزیرصحت سندھ سے واقعے کی تحقیقات اور قطراسپتال کےمتعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔