Sunday, September 8, 2024

ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈرز نے بھارتی فلم ”فینٹم“ پر کیس دائر کرنے کیلئے کمر کس لی

ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈرز نے بھارتی فلم ”فینٹم“ پر کیس دائر کرنے کیلئے کمر کس لی
August 29, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) عالمی طبی امدادی ادارے ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز نے بالی وڈ کی نئی فلم ”فینٹم“ کے پروڈیوسرز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈرز کے مطابق ”فینٹم“ میں ان کے گروپ کی جس انداز میں عکاسی کی گئی ہے اس سے تنازعات والے علاقوں میں کام کرنے والے ان کے عملے کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم میں قطرینہ کیف خود کو ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈرز کا کارکن بتاتی ہے اور اسلحہ بھی چلاتی ہے۔ طبی ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کام کرنے والے ان کے تمام کلینکس میں ہتھیار رکھنے پر مکمل پابندی ہے اور وہ مسلح محافظین کی خدمات بھی حاصل نہیں کرتے، ہمارے عملے کے پاس کبھی اسلحہ نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس ”فینٹم“ میں ہماری جو عکاسی کی گئی ہے وہ خطرناک، گمراہ کن اور غلط ہے۔ ادارے نے مزید بتایا کہ ہم نے فلم کی پروڈکشن ٹیم سے رابطہ کیا ہے اور ہمارے ادارے کو خطرناک اور گمراہ کن طریقے سے پیش کرنے پر قانونی چارہ جوئی بھی کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی پاکستان میں ”فینٹم“ کی نمائش پر پابندی لگا چکی ہے۔