Friday, March 29, 2024

ڈاکٹرز سے جھگڑا، وکلاء کا ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کو کل تک کا الٹی میٹم

ڈاکٹرز سے جھگڑا، وکلاء کا ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کو کل تک کا الٹی میٹم
December 2, 2019
لاہور (92 نیوز) ڈاکٹرز اور وکلاء میں جھگڑا طول پکڑ گیا، وکلاء نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کو کل تک کا الٹی میٹم دے دیا۔ کالا اورسفید کوٹ ایک دوسرے کے خلاف ڈٹ گئے، سروسز اسپتال لاہور سے شروع ہونے والی لڑائی طول پکڑ گئی۔ وکلاء آج پھر لاہورہائیکورٹ کے احاطے میں جمع ہوئے اور ڈاکٹروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی صدر لاہور بار ایسوسی ایشن عاصم چغتائی کہتے ہیں کہ ڈاکٹروں کی گرفتاری تک نہ صرف تینوں کچہریاں بند رہیں گی بلکہ کچہری سے پولیس کو ریمانڈ بھی نہیں لینے دیا جائے گا۔ عاصم چغتائی کا کہنا تھا کہ وائے ڈی اے والے ہمارے ملزم ہیں، حکومت اور پولیس ہمارے ملزم گرفتار نہیں کررہی، سب کی مشاورت سے پورے پاکستان کے وکلا سے درخواست ہے کہ آج کے بعد کوئی پولیس والا عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا اورجب تک وکلاء کو انصاف نہیں ملے گا ہمارا احتجاج جاری رہے گا،تمام تنظیموں سے مل کر مشترکہ لائحہ عمل جاری کریں گے۔ صدر لاہور بار کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز صاحبان نچلے عملے سے احتجاج کرا رہے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ ہماری وکلاء کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے۔