Friday, April 19, 2024

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی غیرحاضری، پنجاب کے 10اضلاع کے ہسپتال نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی غیرحاضری، پنجاب کے 10اضلاع کے ہسپتال نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ
June 2, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب کے 10اضلاع کے ہسپتالوں کی مینجمنٹ آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صوبے کے دس اضلاع کے ہسپتال نجی شعبے کے سپرد کر دئیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہسپتالوں کو آوٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ہسپتالوں کو نجی شعبے کو دئیے جانے کے فیصلہ ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی غیرحاضری اور معمول کے مطابق کام نہ کرنے کے باعث عمل میں لایا گیاہے۔ جن اضلاع کے ہسپتالوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا ان میں نارروال، بھکر،ننکانہ صاحب، چنیوٹ شامل ہیں۔ جھنگ، خوشاب ، اوکاڑہ، حافظ آباد کے ہسپتالوں کو بھی آوٹ سورس کیا جائے گا۔ پاکپتن اور بہاولنگر کے ہسپتال کی مینجمنٹ بھی پرائیویٹ انتظامیہ کے سپرد کی جائیگی۔