Friday, March 29, 2024

ڈاکٹرز اور وکلاء کی لڑائی میں مریض اور عام شہری پس کر رہ گئے

ڈاکٹرز اور وکلاء کی لڑائی میں مریض اور عام شہری پس کر رہ گئے
December 12, 2019
لاہور (92 نیوز) ڈاکٹرز اور وکلاء کی لڑائی میں مریض اور عام شہری پس کر رہ گئے، پی آئی سی میں توڑ پھوڑ کے خلاف ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہڑتال کر دی۔  پی آئی سی واقعہ سے درد کی شدت آج بھی برقرار ہے، ڈاکٹرز اوروکلا کی لڑائی میں عام شہری پس کر رہ گئے۔ واقعہ کیخلاف ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا تو وکلاء نے بھی ملک بھر میں ہڑتال کر دی۔ پنجاب کارڈیالوجی کی ایمرجنسی ان ڈور،آؤٹ ڈوراور وارڈز بند ہیں، ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے احتجاجاً ہڑتال کر رکھی ہے، مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صوبے میں تین دن کےسوگ کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کام نہیں کر رہے، تین دن میں مطالبات نہ ماننے پر اگلے لائحہ عمل کی دھمکی بھی دے دی، ڈاکٹر نمائندگان نے وکلاء پر دہشت گردی کا کیس چلانے، وزیراعلیٰ، وزیر قانون اور وزیر صحت پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف شہروں میں ڈاکٹرز ریلیاں نکالیں گے اور علامتی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ پی آئی سی میں وکلاء گردی کے دو مقدمات تھانہ شادمان میں درج کر لیے مقدمے ہیں، 21 وکلاء نامزد، 250 نامعلوم افراد شامل ہیں۔