Tuesday, April 23, 2024

ڈاکٹراعجاز کا پاکستان میں ریہام کے خلاف دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹراعجاز کا پاکستان میں ریہام کے خلاف دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ
November 29, 2015
    لندن(92نیوز)ریہام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے پاکستان میں ریہام کے خلاف دس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ریہام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے پاکستان میں ریہام کے خلاف دس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز  کے مطابق سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق محمود جہانگیری اُن کے  وکیل ہوں گے، ریہام خان کے سابق شوہر کا مزید کہنا ہے کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ ریہام خان جلد پاکستان منتقل ہو رہی ہیں، اسی لئے پاکستان میں بھی ان کے خلاف دعویٰ دائر کر رہا ہوں، ڈاکٹر اعجاز کا کہنا ہے کہ  اُن پر گھریلو تشدد کے جھوٹے الزامات لگا کر بدنام کیا گیا اور معافی بھی نہیں مانگی۔