Friday, April 26, 2024

ڈاکٹر یاسمین راشد کا لاہور کے مزید 7 علاقے بند کرنے کا اعلان

ڈاکٹر یاسمین راشد کا لاہور کے مزید 7 علاقے بند کرنے کا اعلان
June 24, 2020
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا لاہور کے مزید 7 علاقے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کیلئے ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، گلشن راوی، فیصل ٹاؤن، ڈی ایچ اے اور والڈ سٹی کو مکمل بند کرنے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ لاہور کی مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، کچھ علاقوں میں حالات بہتر اور کچھ میں خراب ہوئے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤ، ڈی ایچ اے، گلشن راوی، والڈ سٹی میں کیسز بڑھ گئے۔ اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی، دودھ دہی کی دکانیں، فارمیسیز کھلی رہیں گی۔ پنجاب میں 35 فیصد بستر خالی ہیں۔ آکسیجن کی فراہمی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، شہریوں نے جیسے ہی سلنڈر گھروں میں محفوظ کرنا شروع کئے تب مسئلہ پیدا ہوا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ثمرات کو دیکھا جائے توسولہ جون کو پنجاب میں کورونا کے سترہ سوچالیس اور لاہور میں 816 کیسز تھے تو 23 جون کو پنجاب میں کیسز کی تعداد 1365 اور لاہور میں تعداد 538 رہی۔