Wednesday, April 24, 2024

ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا کا کراچی ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ

ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا کا کراچی ایئرپورٹ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ
March 13, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات اور اسکریننگ کے نظام کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے پاکستان میں ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ کے نظام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بر وقت اور مناسب اقدامات کیے ہیں۔ دوسری طرف سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ سندھ میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ میٹرک امتحانات بھی موخر کر دیے گئے ۔ وزیر تعلیم سعید غنی کا ٹویٹ میں کہنا تھا سندھ کابینہ کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 30 مئی تک موسم گرما کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔ نویں اور دسویں جماعت کے 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات موخر کردیئے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کرونا وائرس کے کیسز میں پوری دنیا میں اضافہ ہورہا ہے۔ کابینہ اجلاس میں تمام اتھارٹیز کو آن بورڈ لیا گیا ۔ اسکولز کو پندرہ دن مزید بند رکھنے سے اکیڈمک سال متاثر ہورہا تھا۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرمیوں کی چھٹیاں پہلے دے دی جائیں۔