Monday, May 20, 2024

ڈاکٹر مظفر گھانگرو پر ایچ آئی وی پھیلانے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا

ڈاکٹر مظفر گھانگرو پر ایچ آئی وی پھیلانے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا
May 29, 2019
 کراچی (92 نیوز) لاڑکانہ رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے معاملے پر گرفتار ڈاکٹر مظفر گھانگرو پرجان بوجھ کر یا انتقاماً ایچ آئی وی پھیلانے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا ہے ڈاکٹر مظفر کے ایچ آئی وی پازیٹو  ہونے کی بنا پر محکمہ صحت نےان کے جان بوجھ کرایڈز پھیلانے کا تاثر لیا۔ ڈاکٹر مظفر گھانگھرو خود بھی ایچ آئی وی پازیٹو ہونے سے لاعلم تھے۔ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کا زہر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مزید پانچ کیس سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 712 ہو گئی۔ دوسری جانب شکار پور کے نواحی گاؤں ٹھارو رند میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر ایڈز سے متاثرہ ہونے پر گلا دبا کر مار ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔