Wednesday, May 1, 2024

ڈاکٹر محمد سلمان انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل مقرر

ڈاکٹر محمد سلمان انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
May 7, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) ڈاکٹر محمد سلمان انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دئیے گئے ، 92 نیوز نے 21 مارچ کو  ڈاکٹر محمد سلمان کو ڈی جی آئی بی تعینات کرنے کی خبر نشر کی تھی۔ ڈاکٹر محمد سلمان کو حال میں گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دی گئی تھی ، ڈاکٹر سلمان اچھی شہرت رکھتے ہیں اور ان کا شمار  ایماندار افسر کے طور پر کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب خالد داد لک کو کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات کر دیاگیا ہے ، خالد داد لک آئی بی اکیڈمی میں تعینات تھے۔