Sunday, May 12, 2024

ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی، پستول سعد نصیر کے نام پر رجسٹرڈ نکلا

ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی، پستول سعد نصیر کے نام پر رجسٹرڈ نکلا
August 21, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں پیشرفت،جائے وقوعہ سے ملنے والا پستول سعد نصیر نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ نکلا، پولیس نے سعد نصیر کی تلاش شروع کردی،جبکہ سعد نصیر کے ڈاکٹر سے روابط  کے بارے میں بھی تفتیش شروع کردی گئی۔ کراچی ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں پیشرفت سامنے آگئی۔ جائے وقوع سے ملنے والا پستول سعد نصیر نامی شخص کے نام رجسٹرڈ نکلا، پستول سعد نصیر نے 2010ء میں بشیرخان ٹریڈنگ کمپنی سے خریدا تھا۔ ایس ایس پی سائوتھ شیراز نذیرکے مطابق پستول کا ریکارڈ کراجی اور سندھ میں نہیں سراغ لگارہے ہیں۔ پولیس نے سعد نصیر کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ سعد نصیر کے ڈٓاکٹر ماہا سے روابط کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے ڈاکٹر ماہا کے دوست جنید نے تفتیشی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس میں اس نے بتایا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے تھے، ماہا اپنے والدین سے جھگڑے کے باعث ڈپریشن کا شکارتھی، جس دن ماہا نے خودکشی کی اس دن مجھے گھر آنے سے منع کیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ہر زاویے سے تفتیش شروع کردی ہے۔