Monday, May 13, 2024

ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کر کے میت کا پوسٹمارٹم کرانیکا فیصلہ

ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کر کے میت کا پوسٹمارٹم کرانیکا فیصلہ
September 2, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا  علی  کی مبینہ خودکشی کے معاملے کو حل کرنے  کیلئے  قبر کشائی کرکے میت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ  ،جس  کیلئے  انويسٹی گيشن پوليس  جلد ہی عدالت کو  خط لکھے گی۔

 ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا نامی خاتون کی خودکشی کا معاملہ  سلجھنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، معاملے کو حل کرنے  کیلئے تفتیشی حکام نے  قبرکشائی اور ميت کا پوسٹ مارٹم کرانےکافيصلہ کرلیا تفتیشی حکام جلد عدالت کو اس حوالے سے خط بھی لکھیں گے  ۔

ايس ايس پی انويسٹی گيشن ساؤتھ بشیر بروہی کے مطابق عدالتی حکم پرپوليس سرجن،ايم ايل اوز اور ڈاکٹرز میر پور خاص جا کر  قبرکشائی کريں گے اور ڈاکٹر ماہا کے پوسٹ مارٹم سےصحيح ميڈيکل رپورٹ بننے کے بعد گرفتارملزمان  کا  ٹرائل ہوسکے گا  جبکہ قانونی طور پر بھی  معاملہ  کلئیر ہوجائے گا  ۔

ڈاکٹر ماہا کی مبینہ کی خود کشی  کے معاملے پر پیر کے روز ان کے والدنے پریس کا نفرنس میں ايم ايل او اورملزمان کی ملی بھگت کاالزام لگاتے  کہا تھا ڈاکٹر ماہا کی میڈیکل رپورٹ اور جائےوقوعہ  سے ملنے والے شواہدميں تضات ہیں  ۔