Tuesday, May 14, 2024

ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کا معمہ حل ، پستول دوست تابش نے دیا

ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کا معمہ حل ، پستول دوست تابش نے دیا
August 23, 2020

کراچی ( 92 نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا  کی خودکشی کا معمہ حل ہو گیا ، پولیس کے مطابق خاتون ڈاکٹر نے ڈپریشن سے تنگ آکر خودکشی کی ، ماہا کو اس کےدوست تابش نے پستول دیا جس سے ماہا نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس نے چند روز کی کوششوں کے بعد ڈاکٹر ماہا  قتل کیس کی گھتی سلجھالی، واقعہ خودکشی کا تھا جس کا  سبب ڈپریشن نکلا، خاتون ڈاکٹر نے اپنے دوست جنید  سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا،پولیس کے مطابق متوفیہ نے خود کو باتھ روم میں بند کرکے گولی ماری۔گولی دائیں سے

لگی اور بائیں سے نکل کر دیوار میں پیوست ہوگئی۔

ڈاکٹر ماہا کو پستول اس کے دوست تابش نے فراہم کیا تھا جو اس نے سعد سے لے کر دیا تھا ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ملزم تابش نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کو پستول رکھنے کیلئے دیا تھا۔

اس سے پہلے ڈاکٹر ماہا کے دوست جنید نے تفتیشی حکام کو اپنے بیان میں بتایا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے تھے،ماہااپنے والدین سے جھگڑے کے باعث ڈپریشن کا شکارتھی۔