Saturday, May 11, 2024

ڈاکٹر ماہا کی خودکشی ، پستول فراہم کرنے والے ملزم 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈاکٹر ماہا کی خودکشی ، پستول فراہم کرنے والے ملزم 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
August 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کے کیس میں پستول فراہم کرنے والے دونوں ملزم 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا خودکشی میں استعمال ہونے والا اسلحہ سعد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ تابش نے ڈاکٹر ماہا کو فراہم کیا۔ واضح رہے جائے وقوع سے ملنے والا پستول سعد نصیر نامی شخص کے نام رجسٹرڈ نکلا، پستول سعد نصیر نے 2010ء میں بشیرخان ٹریڈنگ کمپنی سے خریدا تھا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر ماہا کے دوست جنید نے تفتیشی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس میں اس نے بتایا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے تھے، ماہا اپنے والدین سے جھگڑے کے باعث ڈپریشن کا شکار تھی، جس دن ماہا نے خودکشی کی اس دن مجھے گھر آنے سے منع کیا تھا۔ ڈیفنس میں ماہا نامی ڈاکٹر کی گھریلوں ناچاقی کے باعث مبینہ خود کشی کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ماہا نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ 15 روز قبل موجودہ گھر میں رہائش اختیار کی تھی۔ پولیس نے واردات میں استعمال نائن ایم ایم پستول بھی قبضے میں لے لیا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ماہا کو گولی سر کے بائیں جانب سے لگ کر دائیں طرف سے باہر آئی۔ ماہا کا موبائل ڈیٹا اور قریبی دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی اور موبائل ڈیٹا بھی حاصل کیا جائے گا ۔