Thursday, May 9, 2024

ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس، عدالت نے تفتیش پرسوالیہ نشان اٹھا دیئے

ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس، عدالت نے تفتیش پرسوالیہ نشان اٹھا دیئے
December 1, 2020

فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان جنید اور وقاص کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی ناقص تفتیش، ڈاکٹرعرفان قریشی کا نام نکالنے اور ماتحت عدالت کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس عمرسیال نے سوال کیا کہ، صرف ڈاکٹرعرفان قریشی کو ہی کیوں ریلیف دیا جارہا ہے، ایف آئی آر میں شامل ہونے کے باوجود کیسے آزاد چھوڑدیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ڈاکٹرعرفان کیخلاف شواہد نہیں ملے، جبکہ واقعے کے وقت برسات کی وجہ سے سی سی ٹی سی فوٹیج بھی نہیں ملی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کیا بارش کے موسم میں پولیس تفتیش نہیں کرے گی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا، اِدھر اُدھر کی باتیں مت کرو، اور اب تو شک ہورہا ہے کہ آپ نے ڈی این اے نمونے بھی نہیں بھیجے ہوں گے، عدالت نے تفتیشی افسر سے نمونوں کی ریسیونگ سلپ طلب کرتے ہوئے کہا آپ کے پاس تو کچھ بھی نہیں۔

ملزم جنید کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہا کو گرفتار ملزمان بلال سعد اور دیگر منشیات فراہم کرتے تھے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ حادثہ 18 اگست 2020 کو ہوا، اور قبر کشائی کی، ابھی تک رپورٹ نہیں آئی۔