Saturday, April 20, 2024

ڈاکٹر ماہا شاہ کو قتل کرنے سے قبل زیادتی کیے جانے کا انکشاف

ڈاکٹر ماہا شاہ کو قتل کرنے سے قبل زیادتی کیے جانے کا انکشاف
December 24, 2020

کراچی (92 نیوز) ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں ایک اور اہم انکشاف ہوا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکشی سے پہلے ڈاکٹر ماہا شاہ کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔ تفتیشی افسر نے کیس میں نامزدملزمان کا ڈی این اے کرانے کی درخواست دائر کر دی۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ میں ڈاکٹرماہا کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں اہم موڑ سامنے آگیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف ہوگیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر ماہا کی خودکشی سے پہلے اس کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے ڈی این اے پازیٹو آیا ہے، مقتولہ کے ڈی این اے کے بعد ملزمان کا ڈی این اے کرنا ہے، لیکن ملزمان ڈی این اے کرانے کیلئے تعاؤن نہیں کر رہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کا ڈی این اے کراناعدالت ملزمان کو کیس میں تعاون کرنے کا پابند بنائے۔ یہ بھی کہاکہ ملزمان کا ڈی این اے کرانے کے بعد حتمی چالان جمع کرانا ہے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی اورپانچ جنوری تک پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر ماہا شاہ کی گولی لگی لاش ان کےگھر کےباتھ روم میں ملی تھی۔