Thursday, May 9, 2024

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں نیا موڑ ، والد نے 3 افراد کے خلاف درخواست دے دی

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں نیا موڑ ، والد نے 3 افراد کے خلاف درخواست دے دی
August 26, 2020
 کراچی (92 نیوز) ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ ڈاکٹر ماہا کے والد نے جنید سمیت 3 افراد کے خلاف درخواست دے دی۔ پولیس نے درخواست کو تفتیش کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق والد کا کہنا ہے ماہا کو جنید اور اس کے دو دوست پریشان کرتے تھے۔ ماہا ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی۔ ملزموں کے اکسانے پر خودکشی کی۔ گزری پولیس نے ڈاکٹر ماہا علی کے والد کی درخواست پر خودکشی پر مجبور کرنے والوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر ماہا کے دوست جنید خان نشہ آور چیزیں ماہا کو کہلاتا تھا ، پریشانی بتانے پر وقاص حسن رضوی اور ڈاکٹر عرفان قریشی بلیک میل کرتے ۔ ماہا کو ڈاکٹر عرفان نے بھی نشہ آور چیزیں کھلا کر مجبوری کا فائدہ اٹھایا ۔ جنید ، وقاص اور عرفان قریشی ڈاکٹر ماہا کو معاشرے میں بدنام کرنے کی دھمکی دیتے رہے ۔  تینوں افراد کی دھمکیوں سے تنگ آکر ڈاکٹر ماہا نے خودکشی کی ۔