Friday, March 29, 2024

ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد پولی کلینک کا دورہ

ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد پولی کلینک کا دورہ
July 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد پولی کلینک کا دورہ کیا۔ احتجاج کرنے والے ہیلتھ عملے کو کورونا رسک الاؤنس دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا پاکستان میں کورونا کی تین لہر اچکی ، چوتھی سامنے ہے۔ ہیلتھ کئیر ورکرز کے بغیر کورونا پر کنٹرول ممکن نہ تھا ۔

ہیلتھ کئیر ورکرز کے باعث پاکستان کو آج شاباش مل رہی ہے۔ کوشش ہے رسک الاؤنس کی پہلی ادائیگی رواں ماہ کے آخر تک کر دی جائے۔