Friday, April 19, 2024

ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت تعینات

ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت تعینات
August 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت تعینات کر دیئے گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ معاون خصوصی بننے سے قبل ڈاکٹر فیصل سلطان وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا تھے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان شوکت خانم میموریل ہسپتال کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں۔