Tuesday, April 23, 2024

ڈاکٹر فیصل باری اور ڈاکٹر عالیہ ہاشمی اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل

ڈاکٹر فیصل باری اور ڈاکٹر عالیہ ہاشمی اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل
October 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اکنامک ایڈوائزری کونسل میں مزید دو ممبران کی شمولیت ہو گئی۔ ڈاکٹر فیصل باری اور ڈاکٹر عالیہ ہاشمی خان کو بھی اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل  کر لیا گیا،جسکے بعد کونسل ممبران کی تعداد 17 ہوگئی۔ ڈاکٹر فیصل باری لمز یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر ہیں جبکہ ڈاکٹر عالیہ ہاشمی اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کی ممبر ہیں۔ وفاقی حکومت نے اکنامک ایڈوائزری کونسل سے ڈاکٹر عاطف میاں کا نام ختم کر دیا تھا۔ ڈاکٹر عاصم اعجاز اور ڈاکٹر عمران رسول نے احتجاجا" استعفی دیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان اکنامک ایڈوائزری کونسل کے چئیر مین ہیں۔ نئےممبران کی شمو لیت سے اکنامک ایڈوائزری کونسل ممبران کی تعداد 17 ہو گئی۔ اکنامک ایڈوائزری کونسل میں وفاقی حکومت کے 7ممبران شامل ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کے ممبران کی تعداد 10 ہے۔