Saturday, April 20, 2024

ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے جلسے کو جلسی قرار دیدیا

ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے جلسے کو جلسی قرار دیدیا
April 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) سینئر سیاستدان اور ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے کو جلسی قرار دیدیا۔ سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی ہی سابق جماعت ایم کیو ایم پر کڑی تنقید کر ڈالی اور  جلسے کو "فلاپ جلسی " قرار دیدیا ، کہا کہ  جلسی میں کے ایم سی، ڈی ایم سیز ملازمین کو بسیں بھر کر لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ   جلسی سے ایم کیو ایم کی اصلیت کھل گئی، زمینی خدا پارٹی کا سودا کرچکے ۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا میری کردار کشی کی گئی تو میرے پاس ترپ کا پتہ ہے، بتادوں گا ہمیں ایم کیو ایم سے کس نے نکالا۔ سینئر سیاستدان  کے صبر کا پیمانہ چھلکا تو  پریس کانفرنس میں اگلا پچھلا حساب چکتا کردیا  اور کہا کہ نظریاتی کارکنوں نے جلسی کا بائیکاٹ کیا، ٹنکی گراؤنڈ اور جلسی کا موازنہ کرلیں، میں نہ ہوتا تو ایم کیو ایم کو کوئی نہیں بچاسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنان نے اپیل کی آپ نکلیں، یہ لوگ سودا کرچکے ہیں، کل جو زبان استعمال کی گئی، وہ ناقابل قبول تھی،۔ ڈاکٹر فاروق ستار  نے کہا کہ عیدالفطر کےبعد ہم جلسہ کرکے دکھائیں گے۔