Friday, May 3, 2024

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزموں کے ریمانڈ میں 14روزہ توسیع

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزموں کے ریمانڈ میں 14روزہ توسیع
December 14, 2015
اسلام آباد(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تین ملزموں کے  جسمانی ریمانڈ میں  14روز کی توسیع کردی عدالت نے ملزموں کی پیشی کے بغیر ریمانڈ کے لئے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریمانڈ کا فیصلہ ملزموں کو عدالت پیش کرنے پر ہی کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کاونٹر ٹیررزم ونگ نے ملزم معظم علی ،خالد شمیم اور محسن علی سید کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کرکے مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ جبکہ ملزموں کے وکیل شاہد کمال خان اور جوہر عابد نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی ریمانڈ غیر قانونی ہے ایف آئی اے کے پاس مزید جسمانی ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزموں کو 14روزہ جسمانی  ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا ۔ ملزموں کی عدالت پیشی سے قبل ایف آئی اے کی تفتیشی افسر شہزاد ظفر چوہدری کی جانب سے ملزموں کو عدالت پیش کئے بغیر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کا کہنا تھا کہ ملزموں کو پیش کئے بغیر ریمانڈ دینا غیر قانونی اقدام ہوگا ۔ عدالت نے واضح کیا کہ سابق صدرپرویز مشرف کو بھی پیش ہوئے بغیر ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا اس مرتبہ بھی ملزموں کو رینجرز اور ایف آئی اے کی کڑی نگرانی میں پیش کیا گیا رینجرز نے میڈیا کے نمائیدوں کو بھی کمرہ عدالت جانے سے روک دیا ، دوسری جانب کیس کی تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کاونٹر ٹیررزم ونگ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل کی سربراہپی مین مشترکہ ٹحیققاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جے آئی ٹی میں رینجرز ۔آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائیدے بھی شامل ہیں جے آئی ٹی اپنی ابتدائی رپروٹ جلد عدالت میں پیش کرے گی ۔