Monday, May 13, 2024

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، برطانیہ نے ایف آئی اے کے خط کا جواب دیدیا

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، برطانیہ نے ایف آئی اے کے خط کا جواب دیدیا
January 22, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم رفت ہوئی  ہے ، برطانیہ حکومت نے ایف آئی اے خط کا جواب دے دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق  خط میں کہا گیا ہے کہ  برطانوی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، تین  سے سات فروری تک ہینڈن مجسٹریٹ کورٹ لندن میں ویڈیو لنک سے گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق  پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے بیان قلمبند کئے جائیں گے،  ایف آئی اے نے گواہوں کی فہرست تبدیل کردی، 33 برطانوی گواہوں کی بجائے 17 برطانوی گواہوں کے بیان ریکارڈ کرائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو لنک پر مقتول ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا،  انسداد دہشتگردی عدالت میں ویڈیو لنک کے انتظامات کئے جائیں گے۔