Thursday, May 2, 2024

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ، برطانوی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے خطوط کا جواب دے دیا

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ، برطانوی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے خطوط کا جواب دے دیا
May 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ برطانوی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے خطوط کا جواب دے دیا اور ساتھ ہی مذید کچھ سوالات پوچھ لیے۔  سوالات میں پوچھا گیا کہ بتایا جائے کیس سے متعلق کونسے شواہد درکار ہیں؟؟؟؟۔ ان شواہد کا ملزمان کیخلاف کیا استعمال کیا جائے گا؟؟؟؟؟۔ کیس ثابت ہونے پر ملزمان کو کیا سزا مل سکتی ہے؟؟؟؟۔ سال 2010  میں لندن میں قتل ہونے والے ڈاکٹرعمران فاروق کا کیس 2015 سے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیرِسماعت ہے۔ تین گرفتار ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت 24 مئی کو ہو گی۔