Tuesday, April 23, 2024

ڈاکٹر عدنان کو میڈیکل بورڈ کی سربراہی میں نوازشریف کے معائنے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر عدنان کو میڈیکل بورڈ کی سربراہی میں نوازشریف کے معائنے کی اجازت مل گئی
July 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو جیل ڈاکٹر اور میڈیکل بورڈ کی سربراہی میں نوازشریف کے معائنے کی اجازت دے دی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عدنان نوازشریف کے اہل خانہ کے ساتھ ہفتے میں ایک بار معائنہ کرسکتے ہیں لیکن باہر آکر سیاسی بیان بازی نہیں کی جا سکے گی۔ ادھر نوازشریف اب جیل کا کھانا کھائیں گے۔ جیل مینول کے مطابق چھ روز گوشت اور ایک روز سبزی کے ساتھ دو روٹیاں ملیں گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر جیل حکام نے نوازشریف کے گھر سے کھانا لانے پر پابندی عائد کر دی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے ڈائٹ چارٹ شیئر کرتے ہوئے کہا نوازشریف کے کھانے میں نمک کی مقدار کم کرائی گئی۔ ڈاکٹروں نے پروٹین کی مقدار کم اور چکنائی منع کر دی۔ ناشتے میں پھل اور جوس ملیں گے۔ دوپہر میں سبزی کے ساتھ مٹن اور روٹی تجویز کی گئی۔ شہباز گل نے کہا طبی ماہرین نے نواز شریف کو روزانہ ورزش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سابق وزیراعظم چاہیں تو پاکستان میں کہیں سے بھی مزید ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔ گھر سے مضر صحت کھانا آرہا تھا، جیل مینوئل میں گھر کے کھانے کی اجازت نہیں۔