Sunday, May 12, 2024

ڈاکٹر عدنان ٹرانسپیرنسی کی بجائے نوازشریف کی پلیٹ لیٹس رپورٹ لائیں ، فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر عدنان ٹرانسپیرنسی کی بجائے نوازشریف کی پلیٹ لیٹس رپورٹ لائیں ، فردوس عاشق اعوان
January 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ڈاکٹر عدنان ٹرانسپیرنسی کی بجائے نوازشریف کی پلیٹ لیٹس رپورٹ لائیں۔ حکومت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی۔ فردوس عاشق اعوان نے ٹرانسپیرنسی کی شفافیت پر ہی سوال اٹھا دیئے اور کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی اپنی ٹرانسپیرنسی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ فردوس عاشق اعوان بولیں ٹارگٹڈ، پلانٹڈ اور جانبدار رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ جنہیں عدالتوں نے کرپشن کنگ قرار دیا، انہیں رپورٹ میں کلین چل دی گئی ۔ کرپشن کنگ ایسی تنظیموں کی ملک سے باہر بیٹھ کر ڈوریاں ہلا رہے ہیں۔ عمران خان نے نہ کبھی کرپٹ عناصر سے سمجھوتا کیا نہ کبھی کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ہمارا قصور یہ ہے ہم نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے پاکستانی ہیڈ کو ایکسٹینشن نہیں دی۔ عمران خان نے نہ کبھی کرپٹ عناصر سے سمجھوتا کیا نہ کبھی کریں گے۔ پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لیئے ہر فورم پر جدوجہد کرتے رہیں گے۔ اس قسم کی رپورٹس عوام کو گمراہ نہیں کر سکتیں۔