Thursday, March 28, 2024

ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ٹویٹ کر دیں

ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ٹویٹ کر دیں
January 14, 2020
لندن ( 92 نیوز) نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ٹویٹ کر دیں اور لکھا کہ  تازہ رپورٹس حکومت کو بھجوا دی ہیں ۔ اپنے ٹویٹ میں نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس متعلقہ  وزراء اور اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے  نواز شریف کی جانب سے پہلی بھجوائی گئی  میڈیکل رپورٹس کو مسترد کر دیا  ہے ۔  ذرائع کے مطابق  :نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں کئی اعتراضات اٹھا گئے ،  نوازشریف کی جانب سے یہ رپورٹ ضمانت میں توسیع کےلئے دی جانیوالی رپورٹ کے ساتھ لف کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ جس نے لکھی وہ ڈاکٹر میڈیکل بورڈ میں شامل ہی نہیں، پنجاب حکومت نے نوازشریف کی مدت میں توسیع کی مخالفت کی ، محکمہ داخلہ پنجاب  نے نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری طورپر بھیجوانے کا حکم  دیا تھا ،  تازہ میڈیکل رپورٹس کا میڈیکل بورڈ جائزہ لے گا پھر ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ہوگا۔