Friday, April 19, 2024

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا
December 11, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔

حفیظ شیخ نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 کے تحت حلف لیا۔ وزیراعظم کسی بھی مشیر کو چھ ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے عبد الحفیظ شیخ کا بطور وفاقی وزیر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دیا گیا۔