Wednesday, May 1, 2024

ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایم کیو ایم کو الوداع کہہ دیا

ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایم کیو ایم کو الوداع کہہ دیا
August 23, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے اہم رہنما اور میڈیا میں اپنی پارٹی کو ڈیفنڈ کرنےوالے ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایم کیو ایم سے راستے الگ کر لئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق مشہور مذہبی سکالر ،میزبان اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت گزشتہ روز کراچی میں ہونیوالے واقعات کے بعد کافی حد تک ڈسٹرب ہوئے ہیں اور انہوں نے آج فاروق ستار کے ساتھ پریس کانفرنس میں بھی قائد متحدہ کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا اور بعد میں انہوں نے ایم کیو ایم سے باقاعدہ راستے الگ کرلئے ہیں ۔