Saturday, May 18, 2024

ڈاکٹر عاصم کےدور میں پی ایم ڈی سی میں اربوں کی کرپشن ہوئی : چیئرمین پی ایم ڈٰی سی  

ڈاکٹر عاصم کےدور میں پی ایم ڈی سی میں اربوں کی کرپشن ہوئی : چیئرمین پی ایم ڈٰی سی  
January 5, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین پی ایم ڈی سی میجرجنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا ہےکہتے ہیں کہ بیرون ملک سے میڈیکل گریجوایٹس کے امتحانات میں ہر سال ایک ارب 80 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ،ریکارڈ نیب سمیت تحقیقاتی اداروں کے حوالے کردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  چیئرمین پی ایم ڈی سی جنرل ر اظہر محمود کیانی نے 92 نیوز کودیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ کونسل میں ہر سال این ای بی کے امتحانات میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی ،متعلقہ جامعات کے وائس چانسلرز، کورئیر کمپنیوں اورپی آئی اے کا عملہ بھی کرپشن میں ملوث ہے۔ چیئرمین پی ایم ڈی سی کا کہنا تھا کہ نئے میڈیکل کالجز کھولنے اور سیٹیں بڑھانے میں بھی اربوں روپے کھائے گئے، کرپشن کا ریکارڈ نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کر دئیے گئے ہیں، تحقیقات یا سزا کا تعین متعلقہ ادارے کریں گے۔قبل ازیں مینجمنٹ کمیٹی کے ہمراہ  پریس کانفرنس میں انہوں نےبتایا کہ کمیٹی نے پروفیسر وائس چانسلر کے عہدوں اور رجسٹرار کی تقرری کے لیے پی ایچ ڈی کی تعلیم لازمی قرار دے دی ہے،جبکہ میڈیکل کالجز تین سال میں 300 بیڈز کے اسپتال بنانے کے پابندی ہوں گے۔