Sunday, September 8, 2024

ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب نے تفتیشی اور طبی معائنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب نے تفتیشی اور طبی معائنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
January 18, 2016
کراچی(92نیوز)ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب نے تفتیشی رپورٹ اور طبی معائنے کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کردیں نائنٹی ٹو نیوز نے نیب کی پیش کردہ رپورٹس حاصل کرلیں ۔ تفصیلات کےمطابق نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم حسین کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت پیش کردی  رپورٹس کے مطابق  عاصم حسین نے 2010 سے  2012 کے دوران گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بلیک مارکیٹنگ کی اورقومی خزانے کو 13 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیس کی قلت پیدا کی گئی جس سے زرعی شعبے کو بھی نقصان پہنچا اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مقدمے سے متعلق 5 گواہوں کے بیانات اور 2 مشتبہ افراد سے تفتیش کرلی گئی ڈاکٹر عاصم حسین نے ڈاکس لیبر بورڈ اور نارتھ ناظم آباد کے اسپتال کو کرپشن کے لیے استعمال کیا  ۔ نیب تفتیش میں ملزم کے اسپتال میں 56 اداروں کے پینل کا جائزہ لیا گیا  ۔ جس سے پتہ چلا کہ تہتر فیصد سرکاری ملازموں کو جان بوجھ کر ضیاالدین اسپتال میں ریفر کیا جاتا تھا  ۔ ڈاکٹر عاصم نے منظم فراڈ کے تحت کراچی ڈاکس لیبر بورڈ کا ٹھیکہ حاصل کیا ۔ ملزم کے فرنٹ مین عبدالحمید کی گرفتاری کے لیے وزارت اوورسیز پاکستانی  کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔ اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی خوردبرد کا ریکارڈ حاصل کرلیا ۔ نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے2012 میں پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نوید قمر سے صنعتکار جہانگیر صدیقی کی ملاقات کرائی جس کے بعدسکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جہانگیر صدیقی کو ایک سو ستر ملین ڈالر نکلوانے کی منظوری دی  اسی دوران مارکیٹ کریش  ہوئی نیب کے مطابق مصنوعی بحران کے ذریعے جہانگیر صدیقی کو براہ راست فائدہ پہنچایا گیا گزشتہ سماعت کے برعکس ڈاکٹر عاصم سماعت کے دوران خاموش رہے اور تفتیشی افسر اور نیب کے پراسیکیوٹر کی شکل تکتے رہے  ڈاکٹر عاصم حسین نے گزشتہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر ضمیر عباسی کو جھاڑ پلادی تھی ۔